سینیٹ ،حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں تلخ کلامی،سخت جملوں کا تبادلہ،چےئرمین سینیٹ کی رولنگ کو بھی دونوں جماعتوں کے اراکین نے تسلیم نہ کیا،حکومت سینیٹ میں ممبران کی مطلوبہ تعداد پوری نہ کرسکی،کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی

منگل 11 مارچ 2014 08:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء)سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تلخ کلامی،سخت جملوں کا تبادلہ،چےئرمین سینیٹ کی رولنگ کو بھی دونوں جماعتوں کے اراکین نے تسلیم نہ کیا،حکومت سینیٹ میں ممبران کی مطلوبہ تعداد پوری نہ کرسکی،کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سینیٹ کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری سینیٹر مشاہد اللہ نے پی آئی اے میں کنٹریکٹ پر ملازمین کی تقرریوں وتبادلوں اور پرموشن کے علاوہ اربوں روپے کی نشاندہی کی تو اپوزیشن کی رکن سعیدہ اقبال،سینیٹر زاہد خان اور شاہی سید نے انہیں بار بارٹوکنے کا سلسلہ جاری رکھا،قائم مقام چےئرمین سینیٹ سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی جانب سے بار بار تنبیہ کرنے کے باوجود انہوں نے انٹرسٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا،چےئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ آپ چےئر کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں اور چےئرمین سینیٹ کی رولنگ کو بھی نہیں مانتے،تاہم آغا شاہی سید اور سینیٹر زاہد خان اور سعیدہ اقبال بولنے سے باز نہ آئے،اس دوران شاہی سید نے کورم کی نشاندہی کردی،چےئرمین نے کورم کی نشاندہی کے بعد اجلاس روک دیا اور پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجاتے رہے،اجلاس چلانے کیلئے دوبارہ گنتی کرائی گئی تو اراکین کی تعداد کم تھی،جس کے بعد اجلاس کو ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :