یمن‘ افریقی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ‘ 42 پناہ گزین ڈوب کر ہلاک

منگل 11 مارچ 2014 08:26

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء) یمن میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہونے سے کم از کم 42 افریقی پناہ گزین ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جنوبی ساحل پر اس وقت پیش آیا جب صومالیہ اور دیگر افریقی ممالک کے پناہ گزینوں کی کشتی صوبہ شہاپوا میں ڈوب گئی۔ یمن کے امدادی بحری گارڈز اور محافظوں نے 30 پناہ گزینوں کو بچالیا ہے۔ تمام پناہ گزین کشتی کے ذریعے یمن میں موجود کیمپوں میں جارہے تھے

متعلقہ عنوان :