چینی عدالتی نظام: ملزمان کو سزائیں سنانے کی شرح 99.93 فیصد

منگل 11 مارچ 2014 08:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء)چینی عدالتی نظام میں ملزمان کو سزائیں سنانے کی شرح 99.93 فیصد۔گزشتہ برس مختلف عدالتوں میں سماعت کے نتیجے میں صرف 825 ملزمان بری کیے گئے جبکہ قریب 1.16 ملین ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے نے لکھا ہے کہ یہ بات پیر کے روز سپریم پیپلز کورٹ کی طرف سے بتائی گئی۔ اس طرح 2013ء کے دوران چینی عدالتوں میں جتنے بھی مقدمات کی سماعت کی گئی، ان میں سے 99.93 فیصد فیصلوں میں ملزمان کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ سپریم پیپلز کورٹ کی طرف سے یہ اعداد و شمار آج نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس میں پیش کیے گئے۔