وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزراء احسن اقبال اور عبدالقادر بلوچ کی علیحدہ علیحدہ ملاقات

منگل 11 مارچ 2014 08:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وفاقی وزراء احسن اقبال اور عبدالقادر بلوچ نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی -ملاقات کے دوران ملکی صورتحال اور پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے جاری ترقیاتی پروگرامو ں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا-اس موقع پروزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ کاوشوں سے نمٹا جا سکتا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے-ہمارا ہر قدم عوام کی بھلائی اور ترقی کے لئے اٹھ رہاہے- انشاء الله مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو اندھیرو ں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :