اسلام آباد،تھانہ شہزادٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری اطلاعات سہیل معاویہ قتل ،2افرادشدیدزخمی

منگل 11 مارچ 2014 08:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء)تھانہ شہزادٹاوٴن پولیس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری اطلاعات راولپنڈی سہیل معاویہ کوقتل کردیا جبکہ واقعہ میں دوافرادشدیدزخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں پمزہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

معلوم ہواہے کہ پیرکی شب ساڑھے گیارہ بجے کے قریب تھانہ شہزادٹاوٴن پولیس کے علاقہ ضیاء مسجدسروس روڈپرنامعلوم ملزمان نے اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنماوسیکرٹری اطلاعات راولپنڈی ریجن سہیل معاویہ پراندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں سہیل معاویہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ ان کے دودیگرساتھی امان اللہ اورناصر اس واقعہ میں شدیدزخمی ہوئے جنہیں پولیس نے فوری طورپرپمزہسپتال منتقل کردیاہے ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی افرادکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔شہزادٹاوٴن پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرارہوگئے ہیں۔ تاہم علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔