محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش کی پیش گوئی

منگل 11 مارچ 2014 08:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ اور بنوں ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دور دور تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان اور ڑوب ڈویڑنوں میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔بارش کا ایک نیا سلسلہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :