شیشہ کیفے کے خلاف شیشہ سموکنگ ممانعت بل 2014ء آج پنجاب اسمبلی میں بحث کیلئے پیش کیا جائے گا

منگل 11 مارچ 2014 08:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء) شیشہ کیفے کے خلاف شیشہ سموکنگ ممانعت بل 2014ء آج بروز منگل پنجاب اسمبلی میں بحث کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔صوبائی اسمبلی کے رکن چوہدری شہباز احمد بل کو پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

شیشہ کیفوں کے خلاف بل منظور ہونے سے صوبہ بھر میں ہوٹلز، ریسٹورنٹ، کیفوں، پارٹیوں، کلبوں ،پرائیویٹ کرائے کے گھروں ،پارک، سڑک کے علاوہ اس کی فروخت اور دوکانوں پر سرے عام نمائش کرنے پر ہر قسم کی پابندی ہوگی۔

بل میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ صوبہ میں چند سالوں میں شیشہ کیفوں کے ذریعے نوجوان کو منشیات کا عادی بنایا جارہا تھا۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آزادانہ شیشہ کا استعمال کرتی ہیں۔شیشہ سموکنگ ممانعت بل 2014ء مسودہ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے تیار کیا ہے۔ جو چند سالوں سے شیشہ کیفوں اور منشیات کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔