ایشیا کپ کا فائنل ہارنے پر افسوس ہے‘ مصباح الحق ،فائنل میں جس طرح کی کاردگردگی پیش کی جانی چاہیے تھی وہ پیش نہ کر سکے، آفریدی کا فارم میں آنا ٹیم کیلئے فائدہ مند رہا، لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

منگل 11 مارچ 2014 08:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انھیں ایشیا کپ کا فائنل ہارنے پر افسوس ہے:’بدقسمتی کی بات ہے کہ اہم میچ میں کیچ ڈراپ ہوئے۔‘، آفریدی کا فارم میں آنا ٹیم کے لیے فائدے مند رہا،بنگلہ دیش میں ایشیا کپ میں شرکت کے بعد پیر کو وطن واپس آمد پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہو ں نے کہا کہ شاہدی آفریدی کا فارم میں آنا خوش آئند ہے اور ٹی 20 کپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں انھوں نے ایشیا کپ کے فائنل میں ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں جس طرح کی کاردگردگی پیش کی جانی چاہیے تھی وہ پیش نہ کر سکے۔

انھوں نے کہا کہ ٹیم نے ایشیا کپ جیتنے کی بھر پور کوشش کی اور کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کی مجموعی طور پر پرفارمنس اچھی رہی۔تاہم فائنل نہ جیتنے کا افسوس ہے۔ایک سوال کے جواب میں کپتان مصباح الحق نے کہاکہ نجم سیٹھی کی آمد کا مقصد ٹیم کا حوصلہ بڑھانا تھا اور آفریدی کا فارم میں آنا ٹیم کے لیے فائدے مند رہا۔ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایشیا کپ کھیلنے کے بعد گز شتہ روز کپتان مصباح الحق کی سربراہی میں دس کھلاڑی لاہور ائیر پورٹ پہنچے تو شہریوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کرتے ہوئے انہیں ہار بھی پہنائے

متعلقہ عنوان :