وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی اور عسکری قیادت کااعلیٰ سطح کا اجلاس ،ملکی سلامتی اور طالبان کے ساتھ آئندہ مذاکراتی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کا حکومتی امن کوششوں پر اعتماد کا اظہار ، فوجی قیادت نے بھی مکمل تعاون اور اعتماد کا اظہار کردیا

بدھ 12 مارچ 2014 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت سیاسی اور عسکری قیادت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی اور طالبان کے ساتھ آئندہ مذاکراتی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی داخلی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی حکمت عملی ، حکومت کی جانب سے نئی کمیٹی کی تشکیل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نے حکومت کی امن کوشش کیلئے حکمت عملی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا جاری رکھنا چاہیے ۔ فوجی قیادت نے مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی فوج اس کے پیچھے کھڑی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :