مذاکراتی عمل میں قبائل کو شامل کرنابہت ضروری ہے ،پرویز خٹک،پہلی حکومتی مذاکراتی کمیٹی اپناکام کرچکی ہے، فائنل کمیٹی بااختیاربنائی جارہی ہے جوفیصلہ کریگی تمام سٹیک ہولڈرزایک ہوں تو طالبان کو دفترنہیں بہت کچھ دینے کوتیار ہیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 12 مارچ 2014 08:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل میں قبائل کو شامل کرنابہت ضروری ہے پہلی حکومتی مذاکراتی کمیٹی اپناکام کرچکی ہے فائنل کمیٹی بااختیاربنائی جارہی ہے جوفیصلہ کریگی تمام سٹیک ہولڈرزایک ہوں تو طالبان کو دفترنہیں بہت کچھ دینے کوتیار ہیں،خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت اور طالبان نے جو کمیٹیاں بنائی تھیں انہوں نے اپنا کردار ادا کر دیا ہے اب اس حوالے سے طالبان اور حکومت کے مابین براہ راست مذاکرات کے لئے نئی کمیٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ہماری تجویز ہے کہ اس کمیٹی میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ یہ علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے میرا نام کبھی بھی زیر غور نہیں رہا ہے ہم نے گلزار خان اور قربان خان کے نام دیئے تھے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے گورنر کو بھی کمیٹی کا حصہ بننا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف روز اول سے یہی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے قیام امن کو ممکن بنایا جائے ۔ کچھ عرصہ پہلے خیبر پختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی لیڈروں کے ساتھ اجلاس کے موقع پر ہم نے کہا تھا کہ اگر وفاق مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے تو پھر ہمیں کیا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہمیں ستر سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے ۔ اگر اپوزیشن ہمارے لئے خطرہ ہے تو ہم بھی ان کے لئے خطرہ ہیں ۔ وہ جو کھیل کھیلنا چاہتے ہیں ہم اس کھیل کے پرانے کھلاڑی ہیں ۔ سہ فریقی اتحاد ہمارے لئے کوئی خطرہ نہیں یہ تو صرف تین جماعتیں ہیں اگر پوری اپوزیشن بھی ہمارے خلاف اکٹھی ہو جائے تو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ساتھ اچھے روابط ہیں دونوں سیاسی جماعتوں کے مابین فرینڈلی فائر ہوتا رہتا ہے،انہوں نے کہاکہ ڈپٹی سپیکر کووزقانون بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا ،گورنرکی تبدیلی کاکوئی علم نہیں ، پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی کوشش ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ ہمارا صوبہ پولیو فری ہو جائے ۔

متعلقہ عنوان :