طالبان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو پوری قوم لڑنے کیلئے تیار ہے ، عمران خان ، ہمارے دشمن نہیں چاہتے مذاکرات ہوں ، طالبان کی اکثریت مذاکرات کی حامی ہے ،مذاکرات دشمنوں سے کئے جاتے ہیں ،دوستوں سے گپ شپ کی جاتی ہے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 12 مارچ 2014 08:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو پوری قوم لڑنے کیلئے تیار ہے ، ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ مذاکرات ہوں ، طالبان کی اکثریت مذاکرات پریقین رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپریشن ہونے سے کچھ ٹھیک نہیں ہوگا پچھلے دس سال میں چھ ہزار آپریشن ہوچکے ہیں ۔ مذاکرات دشمنوں سے جاتے ہیں دوستوں سے گپ شپ ہوتی ہے طالبان کی اکثریت مذاکرات کی حامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں وزیرستان کے لوگوں کوشامل کرنا چاہیے پہلی بار قبائلی علاقوں میں سول حکومت مذاکرات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہو گا ۔