ڈالر کو98روپے تک لائیں گے،ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،اسحاق ڈار،ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپیہ مستحکم ہونے سے700ارب کا فائدہ ہوگا،توانائی بحران پر جلد قابو پالیں گے،شیخ رشید سسٹم میں رہیں استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں،نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

بدھ 12 مارچ 2014 08:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپیہ مستحکم ہونے سے700ارب کا فائدہ ہوگا،ڈالر کو98روپے تک لائیں گے،ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،توانائی بحران پر جلد قابو پالیں گے،شیخ رشید سسٹم میں رہیں استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں بتدریج کمی آرہی ہے،سونے کی سمگلنگ کو روکنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں،شیخ رشید کہتے تھے ڈالر نیچے نہیں آئے گا،چیلنج کرنے والوں کا مشکور ہوں،اگر مجھے چیلنج نہ کیا جاتا تو شاید اتنی محنت نہ کرسکتا،ایک دوسرے کا ساتھ دینا جمہوریت کی خوبصورتی ہے،لوگ میری بات کو سنجیدہ نہیں لیتے تھے،انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران پر جلد قابوپالیں گے،اگلے چند ہفتوں میں مزید بجلی سسٹم میں آجائے گی،کوشش ہوگی کہ گرمیوں میں کم سے کم لوڈشیڈنگ ہو،سٹاک مارکیٹ میں تیزی حکومتی پالیسیوں اور تاجروں کے اعتماد کا عکاس ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں،زرمبادلہ کے ذخائر 9ارب40کروڑ ڈالر ہوگئے،امریکہ کولیشن فنڈز کی مد میں جلد ادائیگی کرے گا،انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری ہے،مذاکرات آخری کوشش ہے،مذاکرات سے متعلق وزیراعظم سے ملاقاتیں جاری ہیں،مزید اجلاس ہونگے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد کو سسٹم میں رہنا چاہئے،انہیں استعفیٰ نہیں دینا چاہئے،قوم سے کیا وعدہ پورا کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :