شا م میں خودکْش بم حملہ، تین افراد ہلاک

بدھ 12 مارچ 2014 08:03

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء)شام کے شمالی شہر قامشلی کے ایک ہوٹل میں ہونے والے خود کْش بم حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سے لیس بلٹ باندھ رکھے تھے اور انہوں نے ہوٹل کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ قامشلی میں اکثریتی آبادی کْرد باشندوں پر مشتمل ہے اور یہ علاقہ القاعدہ سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروپ ’اسلامی ریاست برائے عراق و شام‘ اور کرد باشندوں کے مابین شدید جھڑپوں کا مرکز رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :