روس نیکریمیا میں مداخلت ترک نہ کی تویورپی یونین کی طرف سے رد عمل ظاہر کیا جا سکتا ہے،جرمن وزیر خارجہ

بدھ 12 مارچ 2014 08:03

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء)جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ اگرچہ یورپی یونین روس کے ساتھ یوکرائن کے معاملے میں کسی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتی تاہم اگرروس نے یوکرائن کے نیم خود مختار حصے کریمیا میں اپنی مداخلت ترک نہ کی، تویورپی یونین کی طرف سے رد عمل ظاہر کیا جا سکتا ہے۔اشٹائن مائر نے یہ بات بالٹک ریاستوں کے اپنے دورے کے دوران ایسٹونیا کے دارالحکومت ٹالن میں کہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اگر اس ہفتے کے اختتام تک ماسکو کے رویے میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، تو آئندہ پیر کے روزٰورپی کونسل کو اگلے مرحلے کے اقدامات پر بات چیت کرنا ہوگی۔اشٹائن مائر نییہ بات بالٹک ریاستوں کے اپنے دورے کے دوران ایسٹونیا کے دارالحکومت ٹالن میں کہی ہے۔ قبل ازیں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی جانب سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ بحران زدہ ملک یوکرائن کی سرحدوں کی نگرانی اْس کے آویکس طیارے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :