ناکام یورپی بینکوں کے لیے ڈیل، معمولی پیش رفت

بدھ 12 مارچ 2014 08:04

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء) یورو زون کی اٹھارہ ریاستوں کے وزرائے خزانہ کی برسلز میں ہونے والی میٹنگ میں ناکام بینکوں کی امداد کے لیے مجوزہ ڈیل میں بات آگے ضرور بڑھی ہے لیکن حتمی ڈیل کے لیے ابھی معاملات طے نہیں ہو سکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مناسبت سے وزرائے خزانہ مزید بات چیت اپنے آج کے اجلاس میں بھی جاری رکھیں گے۔ یورو زون کے بینکوں کی نگرانی کا کام یورپی مرکزی بینک کو تفویض کیا جا چکا ہے اور مرکزی بینک اس مناسبت سے کیے گئے فیصلے پر عمل رواں برس نومبر میں شروع کرے گا۔