جرمن فٹ بال کلب بائرن کے صدر کا ٹیکس چوری کا اعتراف

بدھ 12 مارچ 2014 08:04

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء)تاریخ ساز جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ کے سربراہ اْولی ہوئنیس نے عدالت میں ٹیکس چوری کا اعتراف کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ جرمن وکیلِ استغاثہ آخم فان اینگل نے عدالت کو بتایا کہ ہوئنیس نے امکاناً ساڑھے تین ملین یورو کے قریب ٹیکس چوری کیا۔ استغاثہ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں ہوئنیس کے 33 ملین یورو جمع ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت میں بائرن میونخ کے صدر کے وکیل ہانس فائیگن کا کہنا ہے کہ اْن کے موٴکل رضا کارانہ طور پر یہ اعتراف کرتے ہیں کہ ٹیکس چھپانے کی رقم استغاثہ کی بتائی گئی رقم سے کہیں زیادہ ہے اور یہ تقریباً 18.5 ملین یورو کے قریب ہے۔ ٹیکس چھپانے کا جرم ثابت ہونے کی صورت میں اْولی ہوئنتیس کو دس برس تک کی سزا ہو سکتی ہے البتہ استغاثہ نے سات سال قید کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :