فرنٹیئرکوربلوچستان کی سوئی کے گردونواح میں فراری کیمپوں کیخلاف کارروائی ،تین فراری کیمپ مسمار، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی، ایک دہشتگرد ہلاک ،گرفتاردہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

بدھ 12 مارچ 2014 07:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء)فرنٹیئرکوربلوچستان کی سوئی کے گردونواح میں فراری کیمپوں کیخلاف کارروائی،کارروائی کے دوران تین فراری کیمپ مسمار، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک گرفتاردہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدکیاگیا تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے سوئی کے نواحی علاقے دودہ ٹبہ ،میسوانی گوٹھ اور اعظم گوٹھ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین فراری کیمپ مسمار کردیئے۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے شدیدفائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی جوان زخمی ہوگیاجبکہ ایک دہشتگردہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

گرفتارمشتبہ شرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمدہوابرآمد کئے گئے مواد میں40کلوگرام دھماکہ خیزمواد،05عددایس ایم جی،01 عددڈنگر رائفل ، 13 عددشارٹ گن،08عددمیگزین شامل ہیں چندمشتبہ گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے ایک دوسری کارروائی میں فرنٹیئرکور بلوچستان نے گزشتہ روزحامد پورکے علاقے آرڈی 238میں 11 مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 03عددشارٹ گن،02عددڈبل بیرل رائفل بمعہ 30راؤنڈز،01 عددپستول، 01عدد 7ایم ایم رائفل بمعہ15راؤنڈز،03عدد موٹرسائیکل اور 01عددٹریکٹربرآمدکیاگیاگرفتارمشتبہ افرادکومزید تفتیش کیلئے تھانہ حامد پور پولیس کے حوالے کردیاگیاآئی جی ایف سی میجرجنرل محمد اعجاز شاہد نے ایف سی کے جوانوں کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہاکہ فرنٹیئرکور بلوچستان سکیورٹی فورسز،عام عوام اور قومی تنصیبات کو تخریب کاری کا نشانہ بنانے والے شرپسندوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گی انہوں نے فرنٹیئرکور کے جوانوں پر زور دیاکہ گیس پائپ لائنوں کو اڑانے والے شرپسندوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزادی جائے۔