تھرمیں قحط سالی کی ذمہ دارسندھ حکومت ہے ،امین فہیم ،میرٹ پرذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہوناچاہئے ،سیاست نہیں ہونی چاہئے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 12 مارچ 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمامخدوم امین فہیم نے کہاہے کہ تھرکے معاملے پرسیاست کوبالائے طاق ر کھتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے ،تھرکے حالات کاذمہ دارامین فہیم کابیٹانہیں ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تھرکی قحط سالی کی ذمہ دارسندھ حکومت ہے ،سندھ حکومت نے افسران کے لکھے گئے خطوط اورہدایات کوردی کی ٹوکری میں پھینک دیاجس کی وجہ سے تھرکے حالات پیداہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تھرکے معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہئے ،بلکہ ذمہ داروں کیخلاف آئین کے تحت کارروائی کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :