تحقیقاتی کمیٹی برائے پارلیمانی لاجز کا اجلاس بے نتیجہ ختم، جمشید دستی کے الزامات ثابت نہ ہوسکے

بدھ 12 مارچ 2014 08:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی کی تحقیقاتی کمیٹی برائے پارلیمانی لاجز کا رکن اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے پارلیمانی لاجز میں مجرے اور شراب کے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے اجلاس بے نتیجہ ختم ۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس چودبیس مارچ کو ہوگا اور الزامات کی مزید چھان بین کے لیے آئی بی کے سربراہ کو طلب کرلیا ہے جبکہ چیئرمین کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ اب تک الزامات کے ٹھوس شوائد برآمد نہیں ہوئے کسی پر الزام نہیں لگایا جاسکتا ۔

منگل کو قومی اسمبلی کی تحقیقاتی کمیٹی برائے پارلیمانی لاجز کا اجلاس چیئرمین شیخ روحیل اصغر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس کے بعد شیخ روحیل اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس چوبیس مارچ کو ہوگا اور اس میں آئی جی کے سربراہ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کی سکیورٹی خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں کمیٹی اب تک کے شوائد سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں کرسکی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک کمیٹی کو کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آئیں گے کسی پر الزام نہیں لگایا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لاجز میں الزامات سے متعلق ٹھوس یا کسی بھی شخص نے بیان نہیں دیا ہم سفارشات مرتب کرینگے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو ابھی تحقیقات کے بعد حتمی بات کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لاجز میں ہر آنے جانے والے کاریکارڈ مرتب کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :