چیئرمین سینٹ کا عمران خان کیخلاف تحریک استحقاق کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط، عمران خان کے پارلیمنٹرینز کے حوالے سے بیان کی تحقیقا ت کر کے رپورٹ بھیجی جا ئے،نیئر حسین بخاری

بدھ 12 مارچ 2014 08:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء) چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف تحریک استحقاق کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھ کر تحقیقات کی درخواست کردی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے رکن ہیں اسلئے سپیکر ان کی جانب سے پارلیمنٹرین کے حوالے سے دئیے گئے بیان کے حوالے سے تحقیقات کرکے رپورٹ دیں۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق سینٹ میں عمران خان کی جانب سے پیسے دے کر منتخب ہونے کے بیان کے حوالے سے استحقاق کمیٹی کے چیئرمین نے چیئرمین سینٹ کو لکھا ہے کہ وہ خط لکھ کر سپیکر قومی اسمبلی کو معاملے کی تحقیقات کیلئے درخواست کریں جس کے بعد چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹرینز کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ وہ پیسے دے کر منتخب ہوتے ہیں اس حوالے سے تحقیقات کرکے رپورٹ سینٹ کو بھجوادیں۔