لاہور ، عمر اکمل کیخلاف ٹریفک وارڈن کا جھگڑا کیس ، عدالت نے درخواست خارج کردی ،عمر اکمل کو چند روز پہلے ٹریفک پولیس کی جانب سے معاف کر دیا گیا تھا، آج ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے درخواست دائر کی گئی

بدھ 12 مارچ 2014 07:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء)لاہور کی مقامی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل کے خلاف ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کا کیس واپس لینے کی درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

کرکٹر عمر اکمل کو چند روز پہلے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے معاف کر دیا گیا تھا، آج ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل اور وارڈن کے درمیان صلح ہو گئی ہے اس لئے کیس خارج کر دیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد نے ریمارکس دیئے کہ ہیرو ہو یا زیرو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ صلح کے لئے عدالت میں پیش ہونا ہو گا۔ عدالت نے کرکٹر عمر اکمل کو 14 مارچ کو پیش ہو نے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :