بھارت نے پاکستانی ائر ٹریفک کنٹرول حکام کی جانب سے بھارتی پرواز کو غلط فریکونسی دینے کو سنگین واقعہ قرار د یا

جمعرات 13 مارچ 2014 08:27

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء) بھارت نے پاکستانی ائر ٹریفک کنٹرول حکام کی جانب سے بھارتی ائر لائن کی پرواز کو غلط فریکونسی دینے کو سنگین واقعہ قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ائر پورٹس اتھارٹی (اے اے آئی) کے چیئرمین الوک سنہا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات پیش آیا جب پاکستانی اے ٹی سی حکام نے بھارتی پرواز کو غلط فریکونسی دی۔

جس سے پرواز کا راستہ تبدیل کردیا جو ایک آفت کا موجب بن سکتا تھا۔ یہ ایک بہت سنگین واقعہ ہے۔ ہمیں اس طرح کے واقعہ کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ آلوک سنہا نے کہا کہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ ہمیں کس سطح پر اس معاملے کو اٹھانا چاہیے آیا اس معاملے کو سفارتی یا کسی دیگر سطح پر اٹھایا جائے تاہم اس طرح کے واقعات ناقابل تلافی ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :