یوکرین میں مداخلت : روس پر پابندیاں لگائی جائیں: امریکی کانگریس،روس کو سزا دینے کیلئے آئی ایم ایف کے قواعد میں ترامیم پر غور

جمعرات 13 مارچ 2014 08:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء) امریکی کانگریس نے یوکرین سے روسی افواج نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما پر زور دیا ہے کہ روس کیخلاف فوری اقتصادی پابندیاں عاید کی جائیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی سینیٹ نے یوکرین کیلئے حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرارداد بھی منظور کی ہے۔ قرارداد میں روس کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے گئے ہیں اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ روس کو جی ایٹ گروپ سے نکالا جائے۔

امریکی سینیٹ نے ایک غیر اطلاقی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے۔ قرارداد میں روس کے خلاف پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ روسی صدر ولادی میر پیوتن پر دباو ڈالا جا سکے اور وہ اپنی افواج کو یوکرین سے نکالنے پر مجبور ہو جائیں۔

(جاری ہے)

امریکی ایوان نمائیندگان نے بھی اپنی منظور کردہ ایک قرارداد میں یوکرین میں روسی فوجی مداخلت کی مذمت کی ہے، ایوان نمائیندگان کے سپیکر نے جان بوہنر نے اس قرارداد کی منظوری کے موقع پر روسی اقدامات کو جارحانہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا '' پیوتن نے خود کو علاقے کے امن اور استحکام کیلئے ایک خطرہ ثابت کیا ہے، اس لیے انہیں ضرور احتساب کا سامنا کرنا ہو گا۔ یہ کوششیں سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کی طرف سے یوکرین کو مدد اور روس کو سزا دینے کیلئے قانون سازی کی طرف قدم ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے پچھلے ہفتے یوکرین کو ایک ارب ڈالر امداد کے وائٹ ہاوس منصوبے کیلئے پیش رفت کی تھی۔ لیکن آئی ایم ایف سے متعلقہ قواعد کا معاملہ اس کا حصہ نہ تھا۔ اب آئی ایم ایف سے متعلقہ ترامیم بھی فوکس میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :