سیئول میں جاپان اور جنوبی کوریائی حکام کی ملاقات، باہمی تعلقات پر بات چیت

جمعرات 13 مارچ 2014 08:16

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء)جنوبی کوریا اور جاپان نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بدھ کے روز اعلی سطحی مذاکرات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں میزبان ملک کے نائب وزیر خارجہ چو ٹے یونگ اور ان کے جاپانی ہم منصب اکیٹاٹا سائیکی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جنوبی کوریائی نائب وزیر خارجہ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مذاکرات اس بات کی آزمائش ثابت ہوں گے کہ آیا مستقبل میں جاپان اور جنوبی کوریا کے تعلقات بہتر ہو پائیں گے۔ ٹوکیو اور سیئول کے مابین اختلافات کی بنیادی وجہ 1910ء سے 1945ء تک جاپانی کالونیل دور میں جنوبی کوریائی خواتین استحصال ہے۔ ایشیا میں یہ دونوں ممالک امریکا کے دو اہم اتحادی تصور کیے جاتے ہیں۔