یوکرائن کے لیے یورپی یونین کی پانچ سو ملین یورو امداد کی منظوری

جمعرات 13 مارچ 2014 08:17

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء)بحران زدہ ملک یوکرائن کی مسلسل کمزور ہوتی اقتصادیات کے لیے یورپی کمیشن نے پانچ سو ملین یورو کی امداد منظور کر دی ہے۔ یورپی کمیشن نے یوکرائن پر عائد کئی اقسام کے راہداری ٹیکسوں کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دوسرے یورپی ملکوں کے لیے اْس کی ایکسپورٹس کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

یورپی ٹریڈ کمشنز کارل ڈے گوخٹ کے مطابق کییف حکومت کو تجارتی رعایت یکم نومبر تک دی گئی ہے۔

اْدھر کییف میں عبوری حکومت نے ملکی تحفظ کے لیے نیشنل گارڈز کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے امریکا اور برطانیہ سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ دریں اثنا یوکرائن کے عبوری صدر اولیگزانڈر تْرشینوف کا کہنا ہے کہ ماسکو حکومت کییف کے رابطوں کو قبول کرنے سے انکار کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :