انتظامیہ کے ساتھ مل کر گندم کی تقسیم کا کام شفاف کر کے تھر متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء فوری مہیا کریں،وزیر اعلیٰ سندھ کی منتخب نمائندوں کو سختی سے ہدایت

جمعرات 13 مارچ 2014 08:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے میرپورخاص ڈویژن کے منتخب نمائندوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر گندم کی تقسیم کا کام شفاف طور پر کر کے تھر کے متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء فوری مہیا کریں اس سلسلے میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔یہ بات انہوں نے دربارہا ل مٹھی میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک جام خان شورو،صوبائی وزیر بہبودآبادی سید علی مردان شاہ،صوبائی وزیر زکواة دوست محمد راہموں،صوبائی وزیر گیانچند ایسرانی ،ایم این اے فقیر شیر محمد بلالانی، ایم پی ایز مہیش ملانی، کھٹومل جیون بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مزیدکہا کہ وہ یہاں مٹھی میں کیمپ کر کے ریلیف کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں او ر جب تک گاوٴں گاوٴں میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء،ادویات ،جانوروں کیلئے چارہ وافر مقدار میں نہیں مل جاتا اس وقت تک وہ کیمپ میں رہیں گے

متعلقہ عنوان :