وزیراعظم نوازشریف نے بڑے پن کامظاہرہ کیا،جاویدہاشمی،قومی یکجہتی کیلئے سیاسی اختلافات سے بالاترہوکرآگے بڑھناچاہئے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 13 مارچ 2014 08:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے صدرورکن قومی اسمبلی جاویدہاشمی نے کہاہے کہ وزیراعظم اورعمران خان کی ملاقات نہایت خوشگوارماحول میں ہوئی ہے ۔وزیراعظم نے طالبان مذاکرات پرتفصیلی آگاہ کیاہے اورقومی یکجہتی کاثبوت دیاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے آج بڑے پن کامظاہرہ کیاہے ،طالبان اورحکومت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی اختلافات سے بالاترہوکردہشتگردی کے خاتمے کیلئے آگے بڑھناچاہئے ،حکومت اورقوم کوایک پلیٹ فارم پراکٹھاہوناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ قومی معاملات پرتمام سیاسی جماعتیں متحدہوناچاہئے اورامن کے قیام کیلئے مرکزی رول اداکرناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :