وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ریلوے افسران اور ٹھیکیداران پر مہربا نیا ں ، بغیر کسی ٹینڈر یا نیلامی کے ریلوے کے ذیلی ادارے پراکس کو پانچ عدد ڈائنی کاریں دے ڈ الیں

جمعرات 13 مارچ 2014 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی آہستہ آہستہ ریلوے افسران اور ٹھیکیداران پر مہربان ہونے لگے ،وفاقی وزیر نے آتے ہی سب سے پہلے روایتی طور پر سختی کی اور اب آہستہ آہستہ مہربانیاں شروع کردی ہیں ، اپنی وزارت کی ابتداء میں ہی وزیر ریلوے اپنے ہی ریلوے کے ذیلی ادارے پراکس کو اپنی بدعنوانیوں اور نادہندگیوں کی وجہ سے ناپسند کرتے تھے مگر اب پراکس پر دھیرے دھیرے مہربانیاں شروع کردی ہیں اس حوالے سے پراکس نے ایسا کیا کیا کہ اس کی وجہ سے سمجھداروں کو خود ہی سمجھ آجاتی ہے کہ موصوف وزیر ریلوے پراکس پر اتنا کیوں مہربان ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پراکس کے سب سے پرانے ٹھیکیدار چوہدری رشید برادرز پر بھی وزیر ریلوے کی بہت زیادہ مہربانیاں ہیں جو اکثر ایم ڈی پراکس کے دفتر میں پائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بغیر کسی ٹینڈر یا نیلامی کے ریلوے کے ذیلی ادارے پراکس کو پانچ عدد ڈائنی کاریں دے دی ہیں ۔ وزیر ریلوے نے پانچ گاڑیوں کی ڈائنی کاریں پیرا رلز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر نیلامی اور بغیر کسی ٹینڈر کو دے کر حق داروں کا حق مار دیا ہے ۔

پراکس کیٹرنگ کا کوئی تجربہ نہ رکھتی ہے اور نہ ہی پراکس کے پاس کیٹرنگ کے حوالے سے افرادی قوت موجود ہے ۔ یاد رہے کہ پراکس پہلے ہی ریلوے کے کروڑوں روپے کا نادہندہ ہے اس دورے سے جب چوہدری رشید سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ میں تو چھوڑنا چاہتا ہوں مگر ریلوے افسران ہی چھوڑنے نہیں دیتے ہیں اور ان کی مجبوریاں بہت زیادہ ہوتی ہیں میری بھی بہت زیادہ مجبوریاں ہیں ایک عرصے سے قائم رہنے والا ٹھیکیدار چوہدری رشید بغیر کسی نیلامی کے ٹھیکہ حاصل کرتا ہے اور مختلف حیلوں بہانوں سے ریلوے کا ٹھیکہ ابھی تک چوہدری رشید اینڈ برادرز کے پاس ہی ہے کیوکہ افسران کی وگاریں اس سے بہتر کوئی نہیں بھرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :