ٹی 20ورلڈ کپ : قومی کرکٹ کل بنگلہ دیش روانہ ہوگی ،گرین شرٹس ایونٹ میں پہلا میچ روایتی حریف بھارت سے 21مارچ کو کھیلے گی

جمعرات 13 مارچ 2014 08:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم 14 مارچ کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ اسٹار آل آل رشاہد آفریدی مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر سے ایونٹ کے میزبان ملک جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپناپہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 21 مارچ ڈھاکا میں کھیلے گی۔ اس سے قبل قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز کھیلے گی جس میں پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 17 مارچ کو جبکہ دوسرا جنوبی افریقا کے خلاف19 مارچ کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :