جو بھی بات کرتا ہوں ثبو توں اور حقائق پر مبنی کرتا ہوں ، عابد شیر علی، سندھ کے اراکین پا رلیمنٹ اور وزراء بجلی چوروں کو تحفظ دینے کے بجا ئے ہمارا ساتھ دیں کیو نکہ یہ اس سے پورے پا کستان کے غریب لو گوں کا فا ئدہ ہو ،سکھر ائیرپو رٹ پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 مارچ 2014 07:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء)وزیر مملکت برائے پا نی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جوبھی بات کرتا ہوں ثبو توں اور حقائق پر مبنی کرتا ہوں ، سندھ کے اراکین پا رلیمنٹ اور وزراء بجلی چوروں کو تحفظ دینے کے بجا ئے ہمارا ساتھ دیں کیو نکہ یہ اس سے پورے پا کستان کے غریب لو گوں کا فا ئدہ ہو گاان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھر ائیرپو رٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بدمعاشی یا غنڈہ گر دی کر ے گا تو ہم فیڈر اور گر ڈ اسٹیشن بند کردیں گے سندھ حکو مت کو ہمارا ہا تھ بٹا نا چا ہیئے اگر نہیں تو ہمارے پاس اور بھی اقدامات ہیں اور ادارے کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے ان کا کہنا تھاکہ بجلی چو روں کے خلاف ناقابل ضما نت جرم کا آرڈیننس آچکا ہے اور جو بجلی چو روں کا ساتھ دے گا وہ بھی اسی زمرے میں آئے گا کنڈا لگا نے وا لے کے خلاف نہ صرف مقدمہ درج ہو گا بلکہ وہ حوالات میں بھی ہو گا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسی سیزن میں لو گ ہا تھوں میں ڈنڈے لے کر سڑکوں پر تھے مگر اس سال ہم نے اٹھا رہ گھنٹے کے بجا ئے چار سے چھ گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کی اور گر میوں کے لیے بھی چھ سے آٹھ گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کر نے کا پلان بنا لیا ہیتاہم ان علاقوں میں لو ڈ شیڈنگ کم نہیں ہو گی جہاں پر چوری زیا دہ ہے ان کا کہنا تھا کہ اسی سال پندرہ سو سے دو ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجا ئے گی جس میں ست سات سو سنتالیس میگاواٹ بجلی گڈو پا ور پلا نٹ سے حا صل ہو گی ان کا کہنا تھا کہ کنڈاسسٹم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور اب مزید یہ سسٹم نہیں چلنے دیں گے کہ چوری کو ئی اور کرے اور بل کو ئی اور بھرے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی چوری میں محکمے کے لوگ بھی شامل ہیں ان کے خلاف کا روائیاں کی جا رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ سکھر الیکٹرک پا ور کمپنی (سیپکو) کے تین سر کلزمیں اسی فیصدبجلی چوری ہو رہی ہے حکام کو ہدیات جا ری کروں گا کہ جہاں پر بجلی زیا دہ چوری ہو رہی ہے وہاں پر سے نہ صرف ٹرا نسفا رمر اتار لیے جا ئیں بلکہ ان علاقوں کے فیڈرز بھی بند کر دیئے جا ئیں کیو نکہ بجلی چو ری کے اثرات صرف ایک علاقے پر نہیں پو رے پا کستان پر پڑتے ہیں اور ہم ان لو گوں کی جنگ لڑ رہے ہیں جو بجلی کا بل ادا کرتے ہیں ملک سے کنڈا کلچر ختم کر کے بجلی کی لو ڈ شیڈنگ ختم کرناچا ہتے ہیں ۔