روپے کی قدر کب تک مستحکم رہے گی، کچھ نہیں کہا جاسکتا، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک،مرکزی بینک کا روپے کی قدر بڑھنے میں کوئی کردار نہیں، اشرف محمود وتھرا کا موبائل کانفرنس سے خطاب

جمعہ 14 مارچ 2014 07:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنر اشرف محمود وتھرا نے کہاہے کہ روپے کی قدر کب تک مستحکم رہے گی، کچھ نہیں کہا جاسکتا، روپے کی قدر بڑھنے میں مرکزی بینک کا کوئی کردار نہیں۔ کراچی میں موبائل کانفرنس سے خطاب میں اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ روپے کی قدر میں اضافہ خوش آئند ہے تاہم روپیہ کب تک مستحکم رہے گا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ خود کرتی ہے، روپے کی قدر بڑھنے میں مرکزی بینک کا کوئی کردار نہیں۔ کانفرنس سے خطاب میں پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے حکام نے کہا کہ ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد13کروڑ 20 لاکھ جبکہ بینک کھاتوں کی تعداد35 لاکھ ہے، انھوں نے کہا کہ پی ٹی اے اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر تھرڈ پارٹی سروس پرووائڈڑ کا نظام متعارف کرانا چاہتا ہے، جس سے موبائل صارفین کو مزید سہولتیں میسر آئیں گی، ان کا کہنا تھا کہ تھری جی لائسنس کی نیلامی اپریل کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :