اپنی کتاب میں حضرت محمدکے نام کیساتھ صلی اللہ علیہ وسلم نہ لکھنے پرمعافی مانگتی ہوں ،ملالہ یوسفزئی،امن کاقیام مذاکرات سے ہی ممکن ہے ،جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں ، طالبان ہتھیارچھوڑکرجمہوریت کاراستہ اپنائیں ،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

جمعہ 14 مارچ 2014 07:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء)ملالہ یوسفزئی نے کہاہے کہ امن کاقیام مذاکرات سے ہی ممکن ہے ،جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں ،طالبان ہتھیارچھوڑکرجمہوریت کاراستہ اپنائیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی پاکستان سمیت دوسرے ملکوں میں پھیل رہی ہے ،لوگ اپنی بات کومنونے کیلئے دہشت کاراستہ اپنارہے ہیں ،پاکستان اورافغانستان دہشتگردی کاشکارہیں ،پاکستان میں ایسے لوگ بھی ہیں جودہشتگردی کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں اورحکومت بھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب کوامن کیلئے آوازاٹھانی چاہئے،امن کاقیام مذاکرات سے ہی ممکن ہے ،جنگ سے نہیں ہے ،طالبان دہشتگردی کاشکارہونے والوں کے لواحقین سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

طالبان ہتھیارچھوڑکرجمہوریت کاراستہ اپنائیں ،جوبھی تبدیلی لاناچاہتے ہیں جمہوریت کے ذریعے لائیں گے ۔طالبان انتخابات میں حصہ لیں اورعوام کوحق ہے کہ وہ اپناحکمران منتخب کریں ۔

انہوں نے کہاکہ میرامقصدشہریت حاصل کرنااورنہ تھامیرامقصدصرف یہ ہے کہ تعلیم عام ہواورتعلیم سب بچوں کاحق ہے ،مجھ سے کوئی اختلاف رائے رکھتاہے ،اس کاحق ہے پاکستان ضرورآوٴں گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لوگ پرامن ہیں ،دہشتگردنہیں ہیں وہ امن چاہتے ہیں ،پاکستان کوکبھی بدنام نہیں کریں گے ،بلکہ دنیامیں پاکستان کانام روشن کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کوختم کرنامشکل ہے ،دہشتگردی کوختم کرناآسان ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اپنی کتاب میں حضرت محمدکے نام کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم نہ لکھنے پرمعافی مانگتی ہوں ۔کتاب کی تقریب رونمائی کی اجازت نہ ملنے پرخفانہیں ہوں ۔ایوارڈملنے پرخوش ہوتی ہوں لیکن حقدارنہیں سمجھتی ہے مجھے اوربہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے امن انعام ملاتوخوش ہوں گی۔