میرٹھ یونیورسٹی سے نکالے گئے 67 کشمیری طلباء کے داخلے بحال،طلباء کی واپسی کے حوالے سے شیڈول جلد طے کر لیا جائیگا، یونیورسٹی انتظامیہ

جمعہ 14 مارچ 2014 08:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء)بھارت کی وویکانندا یونیورسٹی میرٹھ نے ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح پر جشن منانے کی پاداش میں نکالے گئے 67 کشمیری طلباء کے داخلے بحال کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیری طلباء کی واپسی کے حوالے سے جلد شیڈول طے کر لیا جائیگا۔ایک اعلی عہدیدار کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر طلباء کو لینے کے لئے خود کشمیر جائیں گے اور امید ہے کہ طلباء جلد اپنی کلاسوں میں دوبارہ شامل ہو جائیں گے۔