امریکا مصر کی امداد جلد بحال کر دے گا، فیصلہ چند دنوں میں کر لیں گے، جان کیری

جمعہ 14 مارچ 2014 07:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء)مصر کیلیے معطل شدہ امریکی امداد بحال کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ آئندہ چند دنوں میں کر لیا جائے گا۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہی ہے۔ امریکا نے مصری امداد پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں برطرفی اور مرسی کے حامیوں کیخلاف کریک ڈاون پر معطل کی تھی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کانگریس میں ایک بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ '' توقع ہے کہ ہم امدادی رقم مصر کو منتقل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے بشرطیکہ ہماری ٹیم اس نتیجے پر پہنچ جائے کہ جو چیزیں ہم نے کہہ رکھی تھیں وہ پوری ہو گئی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں میں اس بارے میں ایک مناسب فیصلہ کر سکوں گا۔

(جاری ہے)

'' انہوں نے کہا '' جب میں چند دنوں کی بات کرتا ہوں تو اس کا مطلب مختصر وقت ہے۔اس سے پہلے واشنگٹن مصر کے پہلے منتخب صدر مرسی کی برطرفی کو بغاوت قرار دینے سے انکار کر چکا ہے، تاہم امریکا فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت کے ہاتھوں مرسی کے حامیوں کیخلاف کریک ڈاون پر تشویش ظاہر کی تھی۔

جان کیری نے کہا کہ میری مصری امداد کے معاملے پر ان کی نبیل فہمی سے روم میں جبکہ امکانی طور اپنے آپ کو بطور صدارتی امیدوار سامنے لانے کا اعلان کرنے والے فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی سے فون پر بات چیت ہوچکی ہے۔ '' انہوں نے کہا '' یہ اہم بات ہے کہ مصر جمہوری نقشہ کار پر عمل درآمد کر رہا ہے اور انسانی حقوق کا احترام کرتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے عبوری حکومت کی کامیابی کیلیے تمناوں کا اظہار کیا اور کہا '' ہم عبوری حکومت کو کامیاب بنانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔'' ایک سوال کے جواب میں جان کیری نے میں واضح طور پر نہیں کہہ سکتا کہ مصری صدارتی انتخاب سے پہلے امداد بحال کی جاسکے گی یا نہیں ، لیکن مجھے یقین ہے کہ ایسا جلد ممکن ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :