کویتی آبادی کے12.5فیصد افراد ای سی ایل میں شامل،حکومت نے مختلف مد میں سرکاری بقایاجات ادا نہ کرنے والے پانچ لاکھ ا فراد کے ملک چھوڑنے پر پا بند ی عائد کر دی

جمعہ 14 مارچ 2014 07:50

کویت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء) کویتی آبادی کے12.5فیصد افراد کویت کی ای سی ایل میں شامل ۔کویت حکومت نے مختلف مد میں سرکاری بقایاجات ادا نہ کرنے والے پانچ لاکھ ا فراد کے ملک چھوڑنے پر پا بند ی عائد کر دی ہے ۔یہ بات کویت کی قومی اسمبلی کے ایک رکن جمال العمرنے ایک مقامی عربی اخبار کو جاری اپنے ایک بیا ن میں بتائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت کویت کی مختلف سرکاری محکموں کے سرکاری بقایا جات ادا نہ کرنے والے ملکی اور غیر ملکی ا فراد سرکار کی ای سی ایل میں شامل ہیں اور ان کے ملک چھوڑنے پر عائدی پابندی کر دی گئی ہے جن کی تعداد بڑھتی ہوئی پانچ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ حساس نویت کا ہو چکا ہے کہ کویت سے پا نچ لاکھ افراد ملک سے باہر نہیں جاسکتے جن میں ملکی اور غیر ملکی افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد کویتی آبادی کا 12.5%فیصد حصہ بنتی ہے۔