بھارت ،دہلی ریپ کے چار مجرموں کی سزائے موت برقرار

جمعہ 14 مارچ 2014 07:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہائی کورٹ نے ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے چار مجرموں کو دی گئی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعرات کو ججز ریوا کھیترپال اور پراتیبھا رانی نے دہلی ہائی کورٹ میں اس چاروں مجرموں کو دی گئی موت کی سزا کو ’شاذ ونادر ہی رونما ہونے والے واقعات‘ کہہ کر برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ججز نے حکم میں کہا کہ ’مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت کی جانب سے سزائے موت برقرار رکھی جاتی ہے اور اور مجرموں کی اپیل کو مسترد کیا جاتا ہے۔وکیلِ صفائی نے اس سے قبل کہا کہ اگر سزائے موت برقرار رکھی گئی تو وہ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔یادرہے کہ 23 سالہ میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ دسمبر 2012 کو ایک دہلی میں ایک چلتی بس پر اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی تھی جب وہ اپنے ایک مرد دوست کے ساتھ فلم دیکھنے کے بعد گھر واپس جارہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :