کراچی،پیر صاحب پگارا مخدوم امین فہیم کی رہائش گاہ گئے ، عیادت کی

جمعہ 14 مارچ 2014 07:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر صاحب پگارا جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کی رہائش گاہ گئے ،جہاں انہوں نے مخدوم امین فہیم کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل)کے چیف میڈیا کوآرڈینٹر کامران ٹیسوری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے ایک ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا ۔اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم بیرون ملک علاج کے لیے گئے تھے ۔وہ حال ہی میں واپس آئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :