کراچی، فائرنگ اورپرتشددکے اقعات میں خاتون سمیت 6افرادجاں بحق

جمعہ 14 مارچ 2014 07:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے ایک سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔کراچی کے علاقے لیاری نوا لین میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا فائرنگ کے بعد لیاری میں کشیدگی پھیل گئی۔

(جاری ہے)

اورنگی ٹاون شاہجہاں چوک کے قریب ملزم نذیر نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان محمد خان کو قتل کردیا،فائرنگ سے ملزم کی سوتیلی ماں شیربانو زخمی ہوئی۔سائٹ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد گل نواز اورعبید اللہ جاں بحق ہوئے جبکہ اے این پی کے رہنما ایاز الدین زخمی ہوگئے ۔بلدیہ ٹاون سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملیں دونوں کو اغوا کے بعد تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب بھی فائرنگ سے ہیرالعل جان سے گیا۔

متعلقہ عنوان :