مظفرگڑھ ،خاتون سے زیادتی کرنیوالے ملزموں کو بے گناہ قرار دینے پر خاتون کی خودسوزی کی کوشش ،تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل

جمعہ 14 مارچ 2014 07:49

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء)مظفرگڑھ میں خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزموں کو بے گناہ قرار دینے پر خاتون کی خودسوزی کی کوشش ،تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مظفرگڑھ کی رہائشی خاتون نے تھانہ میرہزار میں درخواست دی کہ رشتہ کے تنازعہ پر چند ملزموں نے اس کے ساتھ زیادتی کی جس کے بعد پولیس نے ناقص تفتیش کی اور ملزمان سے پیسے لیکر انہیں بے گناہ قرار دے دیا جس کے بعد خاتون نے تھانے کے سامنے اپنے آپ کو آگ لگا دی،تاہم لوگوں نے اسے بچا لیا اور اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیاگیا ہے،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رشتہ مانگا اور انکار پر اس کے ساتھ زیادتی کی اور پولیس نے پیسے لے کر انہیں چھوڑ دیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کی کوشش کی

متعلقہ عنوان :