میرٹھ یونیورسٹی سے نکالے گئے کشمیری طلبا کا واپس جانے سے انکار،بھارت میں ہماری زندگیوں کو خطرہ ہے،واپس گئے تو ہندو انتہاپسند حملے کر سکتے ہیں، طلباء کا موقف

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:29

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء )ایشیاء کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کی خوشیاں منانے پر نکالے گئے کشمیری طلباء نے واپس میرٹھ یونیورسٹی جانے سے انکار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واپسی کی صورت میں ہندو انتہا پسند حملہ کر سکتے ہیں ۔وہ اپنی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میرٹھ یونیورسٹی سے نکالے گئے 67 طلباء کے داخلے بحال کر دیئے گئے تھے اور یونیورسٹی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ ایک اعلیٰ عہدیدار جلد طلباء کو لینے کشمیر جائیں گے تاہم طلباء نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں نہ صرف ان کے کیرئیر کے ساتھ سیاست کی جاری ہے بلکہ ان کی زندگیاں بھی خطرہ میں ہیں ۔

طلباء کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی خوفزدہ ہیں چونکہ واپسی پر انتہا پسند ہندو ان پر حملے کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :