پا کستانی روپیہ مسلسل دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کے سامنے دباؤ کا شکار، امریکی ڈالر100روپے سے تجاوز کر گیا

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء )انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے سامنے دباؤ کا شکار رہا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہاجبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک بار پھر امریکی ڈالر100روپے سے تجاوز کر گیا،امریکی ڈالر کی قدر بڑھتے ہی یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی اضافہ ہو گیا ۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جمعہ کو 25پیسے کے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید99.10روپے سے بڑھ کر99.35روپے اور قیمت فروخت99.20روپے سے بڑھ کر99.45روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 90پیسے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 99.20روپے سے بڑھ کر100.20روپے اور قیمت فروخت99.70روپے سے بڑھ کر100.50روپے تک جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

فوریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو امریکی ڈالر کی قدرمیں اضافے کے بعد یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر بھی بڑھ گئی اور 95پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 138.75روپے سے بڑھ کر 139.65روپے اور قیمت فروخت 139روپے سے بڑھ کر 139.95روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی85پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 166روپے سے بڑھ کر166.85روپے اور قیمت فروخت 166.25روپے سے بڑھ کر167.10روپے پرپہنچ گئی۔

فوریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو یو اے ای درہم اور سودی ریال کی قدر میں بھی بالترتیب 40پیسے اور55پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.55روپے سے بڑھ کر27.95روپے اور سعودی ریال کی قیمت خرید 26.80روپے سے بڑھ کر27.35روپے ہو گئی ۔کرنسی ڈیلرزکے مطابق ڈالر کی فروخت رکنے کی وجہ سے آج روپے کی قدر میں کمی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :