یوکرائن بحران کا ڈراپ سین‘ کریمیا میں آج ریفرنڈم ہوگا،روس کیساتھ الحاق یا یوکرائن کیساتھ رہنے کا فیصلہ کریمین عوام کریں گے‘ 80 فیصد عوام دوستی کے حامی‘ آج اپنی قسمت کا فیصلہ کریں گے‘ کریمین وزیراعظم،یوکرائن کی جانب سے ریاست کو بچانے کیلئے کوششیں تیز‘ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:17

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء ) یوکرائن بحران کے بعد آزادی کا اعلان کرنے والی ریاست کریمیا میں روس کیساتھ الحاق کے حوالے سے ریفرنڈم (کل) 16 مارچ کو ہوگا‘ کریمین وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ 80 فیصد عوام روس کے حامی اور یوکرائن سے اپنی جان چھڑانا چاہتی ہیں جبکہ یوکرائن نے کریمیا کو بچانے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کریمیا کے وزیراعظم سرگئی اکیستووف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ (کل) 16 مارچ کو ہونے والے ریفرنڈم سے قبل ریاست بھر میں سروے کروایا گیا ہے جس میں 80 فیصد لوگوں نے روس کیساتھ الحاق کی حمایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم میں دو آپشن شامل ہیں جن میں پہلا آپشن روس کیساتھ الحاق اور دوسرا یوکرائن کیساتھ وابستگی برقرار رکھنا ہے۔ امید ہے کہ عوام کل ہونے والے ریفرنڈم میں پہلا آپشن استعمال کریں گے۔ دوسری جانب یوکرائن نے کریمیا کو بچانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ تمام سرکاری اور معروف ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر کئے جارہے ہیں جن میں لوگوں کو پیغام دیا جارہا ہے کہ وہ ملک کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کیلئے کی جانے والی سازش سے دور رہیں اور ایسی کوئی غلطی نہ کریں جس سے ملک کی خودمختاری کو آنچ آئے۔

متعلقہ عنوان :