افغانستان‘ طالبان نے 4 الیکشن ورکرز کو اغواء کرلیا

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:17

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء ) افغانستان میں طالبان نے چار الیکشن ورکروں کو اغواء کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ورکروں کو شورش زدہ صوبے ننگرہار سے اغواء کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی عمائدین نے مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ کسی بھی گروپ نے باضابطہ طور پر اغواء کے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ طالبان کی کارروائی ہے۔ واضح رہے کہ طالبان نے پیر کے روز اپنے بیان میں الیکشن پراسس میں خلل ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک بھر میں حملے کرسکتے ہیں۔