سی آئی اے کے ہاتھوں ایذا رسانی، ’امریکی سینیٹ کی رپورٹ جاری کی جائے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی کا مطالبہ

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء )اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سینیٹ اپنی وہ رپورٹ جاری کرے، جس میں سی آئی اے کے ہاتھوں تشدد اور ایذا رسانی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ رپورٹ سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی طرف سے استعمال کیے گئے تفتیشی ہتھکنڈوں کے بارے میں ہے۔

(جاری ہے)

اسی رپورٹ کے بارے میں سی آئی اے اور امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی کے مابین شدید تنازعہ بھی پایا جاتا ہے۔ ناقدین کے مطابق گیارہ ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد سی آئی اے نے ایک تفتیشی پروگرام کے تحت ایسے طریقے اپنا لیے تھے، جو اس تشدد کے زمرے میں آتے ہیں جس کی بین الاقوامی قانون کے تحت ممانعت ہے۔ اس موضوع پر اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیٹی میں امریکی کارکردگی کا دو روزہ جائزہ آج جنیوا میں دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :