نرسوں پر پولیس کالاٹھی چارج ،حاملہ نرس سمیت متعدد زخمی ،حراست میں بھی لے لیاگیا،حکومت کا جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ ،وزیر اعلیٰ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا، لاٹھی چارج کرنے والے مرد پولیس اہلکا معطل ،انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب،ایک نرس کی ہلاکت کی افواہ اور تشدد کیخلاف لاہور سمیت دیگر شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں نرسز نے احتجاجاًکام بند کر دیا،مریضوں کو مشکلات کا سامنا،نرسز نے مال روڈ پر دھرنا دیدیا ،مختلف سرکاری ہسپتالوں کی نرسز بھی دھرنے میں پہنچنا شروع ہو گئیں،ٹریفک کا نظام معطل ،نرسوں کو مال روڈ پر آنے سے روکااورہاتھا پائی کے بعد لاٹھی چارج ہوا ، نرسوں پر لاٹھی چارج حکومتی فیصلہ نہیں‘ سیکرٹری صحت پنجاب،واقعہ قابل مذمت ہے ، حکومت نے جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کیا ہے ، ایڈ ہاک نرسز کو مستقل نہیں کر سکتے ، پی ایس سی سے رجوع کریں ‘ مشیر صحت