خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقوں میں 23دسمبر2013سے لاگو ہو گا، اعلامیہ جاری

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 247۔کی شق(3) میں درج اختیار ات استعمال کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منظوری سے حکم دیا ہے کہ خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013( خیبر پختونخوا ایکٹ نمبرxxviiiآف 2013) صوبہ خیبر پختونخوا کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقوں میں 23دسمبر2013سے لاگو ہو گا۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان نے اس ایکٹ کی توسیع کی منظوری 23دسمبر 2013 سے دی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔