پشاور،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا سربند میں خود کش دھماکے کے متاثرین کیلئے شہید پیکج کے تحت معاوضوں کا اعلان ،جاں بحق افراد کے ورثاء کو پانچ پانچ اور زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء )خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پشاور کے علاقہ سربند میں پولیس سٹیشن کے قریب خود کش دھماکے میں تمام متاثرین کیلئے شہید پیکج کے تحت معاوضوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جاں بحق افراد کے ورثاء کو پانچ پانچ اور زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے جبکہ زخمی پولیس جوانوں کو متعلقہ پولیس پیکج کے تحت معاوضہ دیا جائے گااُنہوں نے ضلعی انتظامیہ کو تمام متاثرین کو ان امدادی رقوم کی جلد ازجلد فراہمی کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ نے دہشت گردی کے اس المناک واقعے کی پولیس اور انتظامیہ کی سطح پر الگ الگ انکوائری اور اس میں ملوث عناصر تک جلد ازجلد پہنچنے اور کیفرکردار تک پہنچانے کا حکم بھی دیا ہے اُنہوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشت گرد حملے کا مقصد شہریوں کو عدم تحفظ کا احساس دلانااور سیکیورٹی فورسز کا مورال گرانا ہو سکتا ہے جو دراصل امن دشمن قوتوں کا کام ہے اُنہوں نے کہا کہ امن مذاکرات اور طالبان کی طرف سے جنگ بندی اعلان کے بعد اسطرح کی ظالمانہ دہشت گردی کے پیچھے ملک و قوم دشمن عناصر واضح طور پر نظر آنے لگے ہیں جن سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کیونکہ اب وہ بالکل بے نقاب ہو گئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ یہ عناصر اب مزید اپنے گھناؤنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے اور نہ صرف اپنے عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گے بلکہ ہمیں اپنی جان و مال کی لازوال قربانیوں کا صلہ پائیدار امن کے قیام کی صورت میں بہت جلد ملنے والا ہے وزیر اعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اورمتاثر ہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :