عمر اکمل کے خلاف ٹریفک وارڈن کیساتھ جھگڑا اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ خارج ،مجھ پر کوئی دباو نہیں میں اپنی مرضی سے عمر اکمل کے ساتھ صلح کر رہا ہوں، ٹریفک وارڈن

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء) مقامی عدالت نے عمر اکمل کے خلاف ٹریفک وارڈن کے ساتھ جھگڑا اور کارسرکار میں مداخلت کرنے کا مقدمہ خارج کردیا۔ ذرائع مطابق لاہور کی مقامی عدالت کی جانب سے قومی کرکٹر عمر اکمل کے خلاف مقدمہ ٹریفک وارڈن کے بیان کے بعد خارج کیاگیا، ٹریفک وارڈن نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ مجھ پر کوئی دباو نہیں میں اپنی مرضی سے عمر اکمل کے ساتھ صلح کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عمر اکمل کے والد نے 6 مارچ کو اپنے بیٹے کی جگہ ٹریفک وارڈن سے غیر مشروط معافی مانگی اور عدالت میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی تھی۔واضح رہے کہ یکم فروری کو ٹریفک وارڈن کی جانب قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کا بھی چالان کردیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کے خلاف ٹریفک وارڈن پر تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا اور عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے۔