ملک کی سڑکوں پر گھومنے والے بچے اب فٹبال کھیلیں گے،ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں پاکستان شرکت کرے گا

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء) ملک کی سڑکوں پر گھومنے والے بچے اب فٹبال کھیلیں گے ، ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں پاکستان شرکت کرے گا۔ سڑکوں پر گھومنا، کچرا چننا اور گداگری کی زندگی سے خاتمہ ہوگیا پاکستان کے اسٹریٹ چلڈرن اب فٹبال کھیلیں گے۔ برازیل میں ستائیس مارچ سے چھ اپریل تک ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان پہلی بار شرکت کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں بیس ممالک سے دو سو بچے شرکت کریں گے جنہیں سولہ لڑکوں اور آٹھ لڑکیوں کی ٹیمیں بناکر شامل کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت بے سہارہ بچوں کیلئے کام کرنے والی این جی او آزادفاؤنڈیشن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ان بچوں کا انتخاب کیا گیا جو بے سہارا تھے لیکن فاؤنڈیشن نے انہیں سہارا دیا۔ بچے ستائیس مارچ کو کراچی سے برازیل کیلئے روانہ ہوں گے، اس وقت ان بچوں کو ماہر کوچ کی زیرنگرانی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :