فیصل آباد،لائلپورانٹرنیشنل گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کا دوسرا روز، پہلے میچ میں سی پی اوالیون نے ڈی سی او الیون کو 38کے مقابلے میں 42پوائنٹس سے ہرادیا

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء)لائلپورانٹرنیشنل گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سی پی اوالیون نے ڈی سی او الیون کو 38کے مقابلے میں 42پوائنٹس سے ہرادیا جبکہ دوسرے میچ میں پاک پنجاب نے لائلپورینگ سٹار کو 22۔52اور تیسرے میچ میں انڈین پنجاب نے ہریانہ انڈیا کو13کے مقابلے میں 26پوائنٹس سے شکست دی۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے روزارکان قومی اسمبلی رانا محمد افضل خاں،میاں عبدالمنان،ڈی سی اونورالامین مینگل اور سی پی او ڈاکٹر حیدراشرف مہمانان خصوصی تھے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر میاں زبیر انور،ڈی اوسپورٹس طارق نذیر،پرویز کموکا،جاوید کمال،اسسٹنٹ کمشنرچک جھمرہ قیصرعباس رند،طیب گیلانی کے علاوہ شائقین کبڈی کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی جبکہ ضلع ننکانہ صاحب سے سردار سنگھ پنسوتا اور عاشی جٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

میچز کے آغازپرمہمانان خصوصی کا کبڈی ٹیموں سے تعاون کرایا گیا۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے ارکان اسمبلی نے کبڈی کے فن،زورآزمائی اور شاندار کھیل کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس ٹیموں کے تبادلوں سے پاکستان اور انڈیا میں اعتماد کی فضامزید مضبوط ہوگی اور ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے ٹورنامنٹ منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈی سی اونورالامین نے کہا کہ کبڈی ٹورنامنٹ میں شائقین بہترین مقابلوں سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں اور انہیں تفریح کا موقع بھی مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈین کبڈی ٹیموں کی لائلپور انٹرنیشنل گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت خوش آئند ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی ٹیموں نے پرعزم کھیل پیش کیا تاہم ہار جیت کھیلا کا حصہ ہے۔کبڈی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز 15مارچ کو انڈیا ہریانہ کا مقابلہ لائلپور ینگ سٹار،پاک پنجاب کا ڈی سی او الیون اور سی پی او الیون کا مقابلہ انڈیا پنجاب سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :